اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ شہید ہونے والے جوانوں کے جنت میں بلند درجات کیلئے دعاگو ہوں، پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

