ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی کی علی مدد جتک کو صوبائی وزیر محکمہ داخلہ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

کوئٹہ(این این آئی)ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کو صوبائی وزیر محکمہ داخلہ کا حلف اٹھانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ علی مدد جتک ایک متحرک، سنجیدہ اور عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ رہنما ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ بطور صوبائی وزیر داخلہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے صوبے میں امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ڈپٹی اسپیکر نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ علی مدد جتک کو اپنی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی عطا فرمائے اور ان کی خدمات بلوچستان کے عوام کے لیے سودمند ثابت ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں