کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں 4ماہ کے دوران گیس لیکج کے 20واقعات میں 8افراد جاں بحق جبکہ صوبے بھر میں ایک ماہ کے دوران آتشزدگی سے متاثرہ 18افراد کی اموات واقع ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں اکتوبر 2025ء سے 30جنوری 2026ء کے دوران گیس لیکج کے 20واقعات میں 8افراد جاں بحق اور49زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق غیرقانونی طور پر اور ایل پی جی سلنڈر کے باعث 6واقعات ہوئے جبکہ سوئی گیس کے باعث 14واقعات رونما ہوئے۔رپورٹ کے مطابق حادثات میں رات کے وقت گیس وال کھلے چھوڑنے،ایل پی جی سلنڈر کے استعمال اور پائپ لائن گیس نہ ہونے کی وجہ سے پیش آئے دوسری جانب سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ برن کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025ء میں کوئٹہ سے 42،چمن سے 4،پشین سے 5،نوشکی سے ایک مریض کو شعبہ برن وارڈ لایا گیا جن میں سے 18افراد جا ں بحق ہوئے برن یونٹ لائے گئے مریضوں میں 35 بالغ، 6 بچے، 6 نومولود اور 5 شیر خوار شامل تھے۔

