وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد کا پندرہ سال سے بلاک شناختی کارڈ ایک ماہ کے اندر کھلوا دیا گیا

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد کا پندرہ سال سے بلاک شناختی کارڈ ایک ماہ کے اندر کھلوا دیا گیادرخواست گزار محمد نے وفاقی محتسب کوئٹہ میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ انہیں پچھلے پندرہ برس سے نادرا آفس والے خوار کر رہے ہیں۔تمام ثبوت اور ریکارڈ پیش کرنے کے باوجود ان کی شنوائی نہیں ہو رہی۔متعدد بار کمیٹیوں میں بھی پیش ہو چکے ہیں۔لیکن مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔بلآخر مجبور ہو کر انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا۔اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی اور تاخیر کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ ان بلاک کیا جائے۔ احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا شناختی کارڈ بحال کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں