پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بالائی پہاڑی اضلاع میں شدید سردی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر بالا، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، کوہستان، کرم اور شمالی وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈی آئی خان میں چند مقامات پر رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 7، مالم جبہ میں منفی 5، دروش میں منفی ایک جبکہ چترال میں صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

