کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما سید جہانگیرشاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے جسے توڑنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،بلوچستان میں پاک فوج اوردیگر سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو بھر پور جواب دیا ہے اب کوئی بھی دہشت گرد یا اسکا سہولت کار اپنے منطقی انجام سے نہیں بچے گا، مسلم لیگ(ن) پر تنقید کرنے والے قوم پرستوں کو جب قائد میاں نواز شریف نے حکومت دی تو نہ صرف انکے گن گاتے تھے بلکہ انکی گاڑی بھی ڈرائیوکرتے تھے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیرشاہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے بے گناہ شہریوں اور سیکورٹی اداروں کے جوانوں کوشہید کیا جسکے بعد ک فوج اوردیگر سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف بھر پورکارروائی کرتے ہوئے انکو منہ توڑ جواب دیا اور گزشتہ چار روز کے دوران بلوچستان بھر میں 177دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ دیگر دہشت گردوں کا تعاقب جاری ہے جنہیں بھی جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب دہشت گرد یا انکا کوئی بھی سہولت کار نہیں بچے گااورانکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اسے کوئی بھی توڑ نہیں سکتا ہے بلوچستان کو الگ کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اور وہ ملک کے خلاف ہونے والی ہرسازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرست جماعتوں کے قائدین مسلم لیگ(ن) پر بلاجواز تنقید کر رہے ہیں کل جب مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ان قوم پرست سیاسی جماعتوں کے قائدین کو اقتدار دیا تو وہ نہ صرف پارٹی کے گنگاتے تھے بلکہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کی گاڑی بھی ڈرائیو کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارلیمانی جماعت ہے جسکے خلاف کسی بھی سیاسی رہنما کو بلاجواز تنقید کی اجازت نہیں دیں گے۔

