کوئٹہ(این این آئی) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ٹراما سینٹر سول ہسپتال جناح روڈ اور سی ایم ایچ کوئٹہ کینٹ کا علیحدہ علیحدہ دورہ کیا جہاں انہوں نے گزشتہ روز مختلف مقامات پر دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔گورنر جعفرخان مندوخیل نے فرداً فردا زخمیوں کی خیریت دریافت کی ان کی حالت کا جائزہ لیا اور وہاں موجود ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے بہترین دیکھ بھال کی تعریف کی۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

