قازقستان کے صدر کا دورہ خوش آئند ہے،سردار یعقوب ناصر

لورالائی(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیر ایم این اے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ قازقستان کے صدر کا دورہ خوش آئند ہے 37 ایم او یوز پر اتفاق رائے سے دونوں ممالک می تجارت سے ترقی کے نئے دروازے کھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر محمود خان کو موجودہ نازک صورتحال میں کوئٹہ کی قومی تاریخ دہرانے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ عوام دہشت گردی کی وجہ سے تکلیف میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ہوش کے ناخن لیں انکے جنگی جنون سے دنیا عالمی جنگ کے جانب بڑھ رہی ہے مظلوم فلسطینی عوام پر مظالم کرنے والے قہر خداوندی کو دعوت دے رہے ہیں اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کے خون چوسنے کے ساتھ اب لبنان میں خون کی ہولی کیھلنے پہنچ گیافاسفورس بموں سے بمباری نے ایک اور انسانی المیہ جنم دیا ہے ابتک ستر ہزار افراد شہید اور ایک لاکھ افراد کو زخمی کیا دہشت گرد عزرائیل کو لگام دینے والا ابتک کوئی سامنے نہیں آیا اقوام متحدہ تماشا دیکھ کر صرف مزمت کر رہا ہے اسے چاہئے کہ وہ فوری طور پر اپنی امن فورس غزہ لبنان و دیگر علاقوں میں تعینات کرے اور عزرائیل پر عالمی عدالت انصاف کے دیئے گئے فیصلے کے مطابق اسپر جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر سزا کے قانون پر عمل درآد کرائے۔انہوں نے کہا کہ ابتک صرف ایران نے جرات کا مظاہرہ کیا ایران پر دوبارہ حملے کی کوشش ہو رہی ہے جس پر ایران کو بدلا لینے کا پورا حق حا صل ہوگا جبکہ مسلم ممالک کو بھی انکی بھر پور مدد کیلئے تیار رہنا چاہئے یہ صرف فلسطین اور لبنان کی ازادی و خود مختیاری کی جنگ نہیں ہے بلکہ امت مسلمہ کی مشترکہ جنگ ہے لہذا عالم اسلام اب متحد نہ ہوا تو پھر کب متحد ہونگے بصورت دیگر ہم تباہ ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں