کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے خان آف قلات کے صاحبزادے پرنس محمد احمد زئی نے کراچی میں ملاقات کی ملاقات کے دوران پرنس محمد احمد زئی نے نواب ثناء اللہ خان زہری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ملاقات میں موجودہ سیاسی و قبائلی امور کے ساتھ ساتھ علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن، بھائی چارے اور استحکام کے لیے مشترکہ اور سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں، جنہیں اولین ترجیح دی جانی چاہیے ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوام کے مسائل کے حل اور بلوچستان میں امن و ترقی کے لیے تمام سیاسی و قبائلی قوتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

