لورالائی(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب ناصر نے کہا ہے کہ شملہ معاہدے کے تحت اور 1947 کو اقوام متحدہ کے منظور کردہ قرارداد پر عمل کرنا ہوگا کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اسپر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے سلامتی کونسل اس حوالے سے بھارت پر دباو ڈالے پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے ہم سفارتی اور سیاسی طور پر کشمیر کے مسلے پر انکیساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گے 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کی حمایت ہمارا قومی و اخلاقی فریضہ ہے کشمیریوں پربھارتی مظالم ناقابلِ قبول ہے پاکستان ہرفورم پر آوازبلند کرتا رہیگاانہوں نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اورکشمیری عوام کی جائز جدوجہد آزادی میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نیکہا کہ بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی ضمیرکے لیے ایک بڑاسوالیہ نشان ہیں لیکن افسوس کہ عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کامقدمہ ہر عالمی فورم پر پوری قوت سیلڑتارہیگا ان کا مزید کہنا تھا کہ یومِ یکجہتی کشمیرمنانے کامقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورآزادی کا سورج ایک دن ضرورطلوع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ کراقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کی آزادی کاحق دیں۔

