5 فروری جموں و کشمیر کے عوام سے پاکستان کے غیر متزلزل اظہار یکجہتی کا دن ہے،خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر جنرل ابوالحسن مہدی، شیر احمد بلوچ

کوئٹہ(این این آئی) یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خانہ فرہنگ ایران میں یوتھ فورم برائے کشمیر کی جانب سے ایک تصویری نمائش اور آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام پر کی جانے والی ظلم کو تصاویر کے ذریعے آشکار کیا گیا تھا۔ اس موقع پر یوتھ فورم برائے کشمیر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شیر احمد بلوچ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری جموں و کشمیر کے عوام سے پاکستان کے غیر متزلزل اظہار یکجہتی کا دن ہے اس دن کو منانے کا مقصد اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یہ یقین دلانا ہے کہ پاکستان ان کے ہر دکھ و درد میں برابر کے شریک ہے۔ دنیا میں جہاں کہیں پر بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، پاکستان ان کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انڈیا کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں انڈین فورسز انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے جس کی پاکستان ہر سطح پر مذمت کرتا یے۔ اور یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ نے کے لئے کافی ہے۔ انھوں کہا کہ یہ عالمی برادری و اقوام متحدہ کا کام ہے کہ وہ انڈیا کواقوام متحدہ کے قرار دادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے پریشر ڈالے۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر جنرل ابوالحسن مہدی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دوبرادر اور ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان ترقی نہ کریں۔ اس لئے انٹر نیشنل سازشی ممالک ہمیں پسماندہ رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ایران اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتی ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا میں کہیں پر بھی ہوتی ہے ایران اس کی مذمت کرتی ہے۔ اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کی حمایت کرتی ہے۔ اس موقع پر دیگر مقررین جن میں تسنیم صنم صدر بزم صائم ادبیات، سرور جاوید سینئر شاعر و ادیب اور شکیل روشن صدر الحمد اسلامک یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سفارتی، سیاسی اور اخلاقی سطح پر جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے۔ اور پاکستان اپنے اصولی سٹینڈ سے پیچھے ہٹنے والا نہیں۔ دوران تقریب یوتھ فورم برائے کشمیر کی جانب سے کشمیر کاز کے لئے کردار ادا کرنے والے ایکٹوسٹ کو اعزازی شیلڈ بھی فراہم کی گئی۔ قبل ازیں سابق سینیٹر روشن خورشید بروچہ، شکیل احمد صدر الحمد اسلامک یونیورسٹی، وقاص احمد کاشی انوسٹیگیشن آفیسر وفاقی محتسب نے مشترکہ طورپر فیتہ کاٹ کر یوم یکجہتی کشمیر آگاہی مہم کی تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں انڈیا کے زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تقریب کے شرکاء نے واک بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں