کوئٹہ(این این آئی)دریچہ ادب پاکستان کوئٹہ چیپٹر بلوچستان کے چیف ایگزیکٹو سحر ملتانی صدر صدف غوری،پروفیسر نادرہ ضمیر،محمد موسی سومرو،شاہ محمد شامی اور دیگر عہدیداروں نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدر منظور احمد، سینئر نائب صدر فرید اللہ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین، نائب صدر ظفر بلوچ، فنانس سیکرٹری عصمت سمالانی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کفایت علی اور جوائنٹ سیکرٹری عدنان سعید سمیت مجلسِ عاملہ کے نو منتخب اراکین رضا الرحمان، سلیم شاہد، خلیل احمد، شہزادہ ذوالفقار، ارشد بٹ، مرتضیٰ زہری، محمد عامر اور محب اللہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صحافتی اقدار، آزادیِ اظہار اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے موثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور مضبوط صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے تجربے کار اور پروفیشنل صحافی ہی بہتر انداز میں فرائض منصبی ادا کر سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس صوبے میں مثبت، تعمیری اور ذمہ دار صحافت کے فروغ میں اپنا کردار مزید موثر انداز میں ادا کرے گی۔

