خواتین معاشرے کا اہم حصہ،جائز مقام دلانے کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا،کمانڈنٹ پنجگور رائفل

پنجگور (این این آئی) ایف سی پنجگور ریفل کی جانب سے جرگہ ہال چتکان میں پنجگور کے یتیم بچیوں اور بیواؤں کے لیے خودروزگاری اسکیم متعارف کرانے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں بیواؤں میں سلائی مشینین تقسیم کی گئیں تقریب کے مہمان خاص کمانڈنٹ پنجگور رائفل تھے وائس چیئرمین ضلع کونسل فہد عطاء چیرمین میونسپل کمیٹی وشبود نوراحمد بلوچ ڈی او ای پنجگور ملک سعید اکبر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور ڈاکٹر عابد ریکی ڈی ایس پی سٹی کاکا احمد علی مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر حق دو تحریک پنجگور کے آرگنائزر ملا فرہاد تاجران کمیٹی کے صدر فرید نواز،لعل دوست بارڈر بچاؤ کے نجیب سلیم حماد مسلم ڈرگ ری ایبلیٹیشن سینٹر کے سربراہ حاجی مسلم ملنگ مسلم لیگ ن صدر یاسر بلوچ آل بارڈر کمیٹی کے سیف اللہ سیفی سمیت علاقائی عمائدین اور خواتین بڑی تعداد میں تقریب میں موجود تھے کمانڈنٹ پنجگور ریفل نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں انکو جائز مقام دلانے کے لیے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ آج کی اس پروقار تقریب کے انعقاد کا مقصد معاشرے کے پسے ہوئے طبقات خصوصا ہماری وہ خواتین جو کسی وجہ سے بے سہارا ہیں انکی مدد کرکے انکو اس قابل بنانا ہے کہ وہ خود کے لیے روزگار پیدا کرکے باوقار زندگی کے گزارنے کے قابل بن سکیں انہوں نے کہا کہ ایف سی کے تحت خواتین کو کمپیوٹر کے کورسز دستکاری کڑائی سلائی اور ہنر مندی سکھانے کے لیے خدابادان میں ایک بڑا ادارہ بنارہے ہیں جس کا بہت جلد افتتاح کیا جائے گا کمانڈنٹ پنجگور ریفل نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنیں اور خودروزگاری کی طرف مائل رہیں تاکہ وہ بہتر زندگی گزارنے کے قابل بن سکیں کمانڈنٹ پنجگور نے تقریب میں موجود شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں کی ضرورت منداور بے سہارا خاندانوں کی نشاندہی کریں تاکہ انکی مدد کی جاسکے تقریب سے مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر حق دو تحریک کے آرگنائزر ملا فرہاد انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید نواز نے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ پنجگور ریفل کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ غریب اور نادار خواتین جو ہماری توجہ کے مستحق ہیں روزگار کی غرض سے انکو سلائی مشینوں کی فراہمی ایک احسن اور قابل تعریف کام ہے اور ہم پنجگورریفل کے اسطرح کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مذید ہماری اپیل ہے کہ کمانڈنٹ پنجگور ریفل علاقائی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے مقررین نے کہا کہ جب چیزین میرٹ پر رہیں گی تو اس سے معاشرہ ترقی کرکے اوپر جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں