چھتر (این این آئی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ نصیرآباد ڈویژن کے صدر، چیف آف شر شوری پاکستان سردار عبدالستار خان شر اور ڈسٹرکٹ نصیرآباد کے صدر سردارزادہ عبدالغفار خان شر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 5 فروری مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور عزم کی تجدید کا دن ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں پوری دنیا کے ضمیر پر سوالیہ نشان ہیں، مگر افسوس کہ عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا سردار عبدالستار خان شر نے مزید کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا بھارت جبر، تشدد اور طاقت کے بل پر کشمیریوں کی آواز کو دبانا چاہتا ہے، مگر کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں اور ان کی جدوجہد بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہو گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام تنہا نہیں ہیں۔

