ہندوستان مسئلہ کشمیر کے حل پر اقوا م متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے،سپیکر قانون ساز اسمبلی

مظفرآباد(این این آئی)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے بھی خطاب کیا۔ اسمبلی اجلاس کی کارروائی ڈپٹی وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار،وزیر منصوبہ بندی وترقیات چوہدری احسن اقبال،وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ،وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف،مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کے علاوہ آل پارٹیرز حریت کانفرنس کے وفد نے کنوینیئر غلام محمد صفی کی قیادت میں دیکھی۔اجلاس کے آغاز میں سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے آج لائن آف کنٹرول کے اس پار آزادی کی جدوجہد میں برسرپیکار کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ کشمیر تقسیم کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ ہندوستان مسئلہ کشمیر کے حل پر اقوا م متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔05اگست 2019کو ہندوستان نے یک طرفہ آئینی تبدیلیاں کر کے مقبوضہ کشمیر کو یونین ٹیرٹری قرار دیدیا جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو عملی طور پر محصور کر کے رکھا گیا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ اسوقت 9لاکھ سے زیادہ ہندوستانی قابض فوج کشمیر پر ظلم وستم کی انتہا کر رہی ہے۔لیکن کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ اپنی امیدوں اور تمناؤں کا مرکز پاکستان کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وہ دن زیادہ دور نہیں جب پورا کشمیر آزادہو کر الحاق پاکستان کی منزل حاصل کرے گا۔ اسوقت مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کو ہندوستان نے مقید رکھا ہوا ہے شبیر احمد شاہ گزشتہ 38سال سے قید میں میں جبکہ یاسین ملک کو ہندوستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت دینے کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔ان سے قبل ہندوستان افضل گورو کو بھی سزائے موت دے چکا ہے۔گزشتہ دنوں شب برات کے موقع پر ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کی مسجدوں کو تالے لگوادئیے۔انہوں نے کہا کہ بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کا کریڈٹ فیلڈمارشل جنرل سید عاصم منیر اور آپ کو جاتا ہے۔ آپ نے بنیان المرصوص کے بعد ہندوستان کو پہلی مرتبہ دنیا میں تنہا کر دیا ہے۔ ایسیموقع پر آپ کشمیریوں کی آواز کو دوبارہ بھرپور اندازمیں دنیا تک پہنچائیں۔ہندوستان 9اور 10مئی کی شکست کے بعد اب پاکستان میں دہشتگردی کروانے میں سرگرم ہے۔وزیراعظم پاکستان آپ اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہندستان کی دہشگردی کی کارروئیں کو بھی شکست فاش سے دوچار کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں