صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ کی صحبت پور آمد، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر مشاورت

صحبت پور (رپورٹر )صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) میر سلیم خان کھوسہ کھوسہ ہاؤس پہنچ گئے، جہاں علاقے کے عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف امور پر اہم ملاقاتیں بھی کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق
ضلع صحبت پور میں کھوسہ ہاؤس پر صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ کی آمد کے موقع پر علاقائی عمائدین اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی نمایاں شرکت دیکھنے میں آئی۔ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر معزز شخصیات کی جانب سے میر سلیم خان کھوسہ کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی صحت و سلامتی اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع صحبت پور میں ترقیاتی کاموں کا دائرہ وسیع کیا جا چکا ہے اور حکومتی وژن کے مطابق تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کرکٹ گراؤنڈ کمپلیکس سمیت متعدد ترقیاتی اسکیمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں، جبکہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور علاقائی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بھی مؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے یقین دہانی کروائی کہ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور جلد از جلد عوام کو عملی ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں