صحبت پور ( رپورٹر )یومِ کشمیر کی مناسبت سے خصوی ریلی اور جلسپ۔کا انعقاد کیا یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایف سی سوئی رائیفلز 139 ونگ اور ضلعی انتظامیہ صحبت پور کے زیرِ اہتمام ریلی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں، طلباء، اساتذہ اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
کشمیری یکجہتی کے حوالے سے ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایف سی سوئی رائیفلز 139 ونگ کی جانب سے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول جروار میں ایک باوقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے دوران طلباء نے مسئلۂ کشمیر کی تاریخی اور سیاسی اہمیت پر مدلل تقاریر پیش کیں اور کشمیری بھائیوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
بعد ازاں 139 ونگ کے زیرِ اہتمام ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں طلباء و طالبات نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ ریلی کے دوران “کشمیر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعرے بلند کیے گئے اور کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔
اس موقع پر ونگ کمانڈر ایف سی سوئی رائیفلز 139 ونگ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی تاریخ کا روشن باب ہے اور پاکستان ہر سطح پر اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ کشمیریوں کی آواز کو ہر فورم پر اجاگر کیا جائے گا۔

