کوئٹہ (رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سرگرم کارکن عبدالرؤف بلوچ نے ایک تعزیتی پیغام میں مند کے معروف اور سینئر ڈاکٹر برکت علی بلوچ کے انتقال پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عبدالرؤف بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر برکت علی بلوچ کا دنیا سے رخصت ہو جانا مند کے عوام خصوصاً صحت کے شعبے کے لیے ایک بڑا اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت، مریضوں کی دیکھ بھال اور انسانی ہمدردی کے لیے وقف کر رکھی تھی، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر برکت علی بلوچ نہ صرف ایک ماہر معالج تھے بلکہ ایک مخلص، دیانت دار اور درد دل رکھنے والے انسان بھی تھے، جن کی خدمات اور کردار ہمیشہ مند کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
عبدالرؤف بلوچ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ
اللہ تعالیٰ مرحوم ڈاکٹر برکت علی بلوچ کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے
اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔
آمین یا رب العالمین

