اوستہ محمد پولیس نے چوری کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے سونا اور 3 لاکھ روپے برآمد کر لیے

اوستہ محمد (رپورٹر) ایس پی اوستہ محمد غلام حسین باجوئی کی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل اُوستہ محمد محمد داؤد کھوسہ کی مؤثر نگرانی میں
ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد عبدالرؤف جمالی نے پیشہ ورانہ مہارت، مؤثر حکمتِ عملی اور جدید تفتیشی طریقۂ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ چند روز قبل گھر سے سونے کے زیورات اور نقدی چوری ہونے کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم علی مردان عرف کالی ولد محمد رمضان قوم پلال کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی اُوستہ محمد میں نامعلوم ملزم کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ کے اندراج کے فوراً بعد پولیس نے تیز اور نتیجہ خیز تفتیش کا آغاز کیا۔ مخبر ذرائع کی بروقت اطلاع پر مشکوک شخص کو حراست میں لے کر سخت اور مربوط انٹروگیشن کی گئی، جس کے نتیجے میں تمام چوری شدہ سونا جبکہ 03 لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی گئی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے جبکہ مزید تفتیش پولیس تھانہ سٹی اُوستہ محمد کر رہا ہے۔
یہ نمایاں کامیابی ڈسٹرکٹ پولیس اُوستہ محمد کی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں