اوستہ محمد میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ریلی، کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے اظہار یکجہتی

اوستا محمد (رپورٹر )اوستہ محمد میی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی جانب سے ڈی سی آفس سے ریلی نکالی گئی ریلی میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی میئر میونسپل کارپوریش میر مظفر خان جمالی نے خصوصی شرکت کی ریلی سے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال میئر میر مظفر خان جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے انشاءاللہ ایک دن ضرور کشمیر پاکستان کا حصہ بن جائے گا اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت مل جائے گی انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں اور ہم دعا گو ہیں اللہ تعالی کشمیریوں کو جلد آزادی اور انصاف عطا کرے آج کا دن منانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے اور یہ دن اس عزم کی تجدید ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ساتھ کھڑا ہے ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے

اپنا تبصرہ بھیجیں