کوئٹہ (این این آئی) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ترلائی کے علاقے کے ایک امام بارگاہ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی ہر شکل قابل مذمت ہے ہم قومی اتحاد و اتفاق سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں گورنر بلوچستان نے دھماکے میں شہید ہونے والے کے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

