چمن میں دہشتگردوں کاحملہ، سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ(این این آئی)چمن کے علاقے یونین کونسل روغانی 3 میں مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق پولیو ٹیم انسداد پولیو مہم میں مصروف تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح دہشت گردوں نے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار نظام الدین موقع پر شہید ھوگیا۔تاہم پولیو ٹیم گھر کے اندر بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے باعث محفوظ رہی، شہید پولیس اہلکار کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال چمن منتقل کردی گئی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کردہشتگردوں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق واقعہ کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ پولیو مہم کے آخری روز تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ جاری رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں