سی آئی اے کی میختر میں دو کارروائیاں، دو ملزمان گرفتار، 3.8 کلوگرام چرس برآمد

لورالائی (این این آئی) سی آئی اے لورالائی نے میختر کے مختلف علاقوں میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3800 گرام چرس برآمد کر لی۔ کارروائیاں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے تحت عمل میں لائی گئیں۔پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات اور ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان کی ہدایات پر، ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی نگرانی میں سی آئی اے انچارج لورالائی سب انسپکٹر محمد انور جلالزئی کی قیادت میں کی گئیں۔پہلی کارروائی میں عبدالکریم ولد صدرالدین قوم حمزازئی ساکن میختر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ دوسری کارروائی کے دوران شریف شاہ ولد سید جمال شاہ قوم قریش ساکن میختر سے 1800 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ میختر میں کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ علاقے میں منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں