کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں ایک روز بحالی کے بعد ٹرین سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے اندرون ملک اور صوبہ ٹرین سروس جمعہ کو ایک بار پھر معطل کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کی سروس معطل کی گئیں جبکہ کوئٹہ سے چمن جانے والی پسنجر ٹرین بھی نہیں چلے گی۔ حکام کے مطابق ٹرین سروس امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر معطل کی گئی ہے۔دوسری جانب ٹرینوں کی بندش سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ 5 دن کی معطلی کے بعد گذشتہ روز ٹرین سروس بحال ہوئی تھی۔

