اوستہ محمد میں چوری ڈکیتی عروج پر، شہری و تاجر عدم تحفظ کا شکار، سردار محمد علی بنگلزئی

اوستہ محمد(عابدعلی) اوستہ محمد کے معروف سیاسی سماجی شخصیت سردار محمد علی بنگلزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اب اوستہ محمد شہر رہنے کے قابل نہیں رہا آئے روز چوری ڈکیتی کے کے وارداتوں سے شہری اور تاجر برادری سخت پریشان ہے اوستہ محمد کی عوام تاجر برادری اور خاص طور پر ہندو تاجر برادری کے ساتھ گزشتہ کئی ماہ سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے مجال ہے سٹی پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کریں انہوں نے کہا کہا آج گڑھی خیرو روڈ کے مقام پر فہیم رضا بنگلزئی اور منظور احمد کے دکانوں کے اندر سے ملزمان جدید اسلحہ کے ساتھ گھس کر دو سائیکل و دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے انہوں نے کہا کہ صبح 7سات بجے کا ٹائم ارمان اس بات کی ہے کہ امن کہاں چلا گیا اور لوگ بہت پریشان ہیں انتظامیہ فل ناکام ہو چکی ہے انہوں نے حکومت بلوچستان وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان آئی جی بلوچستان ڈی آئی جی نصیرآباد ایس پی اوستہ محمد و دیگر حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات اٹھائے

اپنا تبصرہ بھیجیں