اوستا محمد میں بدامنی عروج پر، مسلح افراد کی ڈکیتیاں، تاجر اور شہری خوفزدہ

اوستا محمد ( عابدعلی) اوستا محمد شہر میں بڑھتی ہوئی بد امنی سے تاجر برادری اور شہری پریشان آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا دو بھر کردیا تفصیلات کے مطابق آج صبح 7 بجے سٹی پولیس تھانہ کے حدود گڑھی خیرو روڈ پر چھ مسحلہ افراد نے منظور حسین مینگل کےکریانہ اسٹور سے نقد رقم موبائل فون چھین کر سامنے والے ٹینٹ سروس دوکان سے فہیم رضا بنگلزئی سے موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے شہر میں ہونے والی ڈکیتیوں سے تاجر برادری اور شہریوں نے شدید غم و ًغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت شہر چوروں کے رحم کرم پر ہے جو سرعام گن پوائنٹ پر کاروباری حضرات اور شہریوں کو لوٹ کر با آسانی فرار ہو جاتے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ پولیس انتظامیہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرپارہی بڑھتی کی بد امنی سے شہری سخت پریشان ہیں شہریوں اور تاجر برادری نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیں اور کاروباری حضرات شہریوں سے چھینی جانے والی سامان کو فوری طور پر برآمد کرائیں اور شہر میں قیام امن بحال کر کے عوام کو تحفظ فراہم کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں