امام بارگاہ میں نمازیوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں،انجینئر ہادی عسکری

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما انجینئر ہادی عسکری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ میں نماز کے دوران بے گناہ نمازیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں حکومت فوری طورپر خود کش حملے میں ملوث اصل ملزمان اورانکے سہولت کاروں کوگرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انجینئر ہادی عسکری نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں امام بارگاہ میں نماز جنازہ کے موقع پر دہشت گردوں نے بے گناہ نمازیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں 33نمازی شہید اور 160سے زائد زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ نمازیوں اورشہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں ایسے دہشتگرد عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اسلام آباد میں امام بارگاہ پر خود کش حملے کے بلوچستان ملک بھر میں امام بارگاہوں اورمساجد میں حفاظتی انتظامات کو مزید موثر بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور اسلام آباد امام بارگاہ پر خود کش حملے کی بھی مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امام بارگاہ پر خود کش حملے میں ملوث دہشت گرد عناصرنفرتیں پھیلانے کی مذموم سازش کر رہیں جسے ہمیں ملکر ناکام بنانا ہوگا۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ امام بارگاہ خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو فوری طور پر معاوضے اورزخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سے بہترسہولیات مفت فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ خود کش حملے میں ملوث دہشت گردوں اورانکے اصل سہولت کاروں کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دیں اورآئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثراقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں