اسلام آباد امام بارگاہ پر خود کش حملے میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے، میر یعقوب خان کھوسہ

چھتر (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی صحبت پور کے ضلعی صدر میر محمد یعقوب خان کھوسہ نے ترلائی امام بارگاہ اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف ایک سفاکانہ دہشت گردی ہے بلکہ پاکستان کے سماجی ڈھانچے اور باہمی بھائی چارے پر حملہ بھی ہیانہوں نے کہا کہ عبادت کے مقدس مقام کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد عناصر کسی انسانیت، اخلاقیات یا مذہبی اقدار کے قائل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر دور میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور تشدد کے خلاف واضح اور دوٹوک مؤقف رکھتی آئی ہے اور پارٹی قیادت و کارکنان ملک میں امن کے قیام کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں میر محمد یعقوب خان کھوسہ نے کہا کہ ایسے واقعات کے ذریعے عوام میں خوف پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے، مگر باشعور قوم ان سازشوں کو ناکام بنانا جانتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی پر عملدرآمد کو مزید تیز کیا جائے، سیکیورٹی نظام کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی اتحاد، برداشت اور جمہوری اقدار ہی دہشت گردی کے خلاف ہماری اصل قوت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں