نمازِ جمعہ کے دوران معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، امیر حمزہ خان زہری

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی مشیر برائے بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے مذمتی بیان میں نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ نمازِ جمعہ کے دوران معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ وہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر اور سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ نمازِ جمعہ کے دوران معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو سبوتاڑ نہیں کر سکتے کیونکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں