کوئٹہ(این این آئی)مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی چیئرمین صادق خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مظلوم عوامی تحریک بلوچستان میں مثبت تبدیلی کے لئے سرگرم عمل ہے بلوچستان میں سیاست کو غلط ٹریک پر ڈال کر مسائل پیدا کئے گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس کے ھاوس کوئٹہ میں سیاسی و سماجی رہنماء عجب خان مندوخیل کا اپنے ساتھیوں سمیت مظلوم عوامی تحریک پاکستان میں شمولیت کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صادق خان اچکزئی نے عجب خان مندوخیل اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبے کے تمام مایوس سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو مظلوم عوامی تحریک پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ بلوچستان کے حالات کو واپس ٹریک پر لانے کے لئے صوبے کی موجودہ قیادت فلاپ ہوچکی ہے اور صوبے میں اسی لئے سیاسی مایوسی ہے اور ان حالات میں مظلوم عوامی تحریک پاکستان عوام کی امید بن رہی ہے دریں اثناء کچلاک کے ممتاز سیاسی رہنماء اور صوبائی اسمبلی کے لئے ایک سیاسی جماعت کے امیدوار محمد نعیم خلجی نے بھی ایس کے ھاوس کوئٹہ میں صادق خان اچکزئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔نعیم خلجی نے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد مظلوم عوامی تحریک پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے کا عندیہ دیا۔ جس پر صادق خان اچکزئی نے محمد نعیم خلجی کا شکریہ اداکیا۔

