اوتھل (این این آئی) وندر کے قریب پیر مجاہد کے مقام پر کار اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچی سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق ہفتے کے روز وندر کے قریب مین قومی شاہراہ پر پیر مجاہد کے علاقے میں اوتھل سے کراچی جانے والی کار اور مخالف سمت سے آنے والی مسافر کوچ کے مابین المناک تصادم کے نتیجے میں لسبیلہ کے معروف سینئر صحافی اور اوتھل پریس کلب کے صدر محمد عمر لاسی کی 9 سالہ پوتی منائل بنت غلام مصطفیٰ لاسی سکنہ اوتھل اور یونیورسٹی کے ملازم وقار بنگش ولد محمد ہاشم بنگش سکنہ اوتھل جو کہ کار ڈرائیو کر رہے تھے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ غلام مصطفیٰ لاسی ان کی اہلیہ ایک بیٹی اور بیٹا زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور وندر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مزید کارروائی شرو ع کردی۔

