مستونگ (رپورٹر) چیف آف محمدشہی سردار محمد عظیم جان محمدشہی کی جانب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمدشہی کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر سردارزادہ میر سید خان محمدشہی، میر نوشیروان محمدشہی، سردارزادہ میر ظفر جان محمدشہی، سردارزادہ میر طاہر جان محمدشہی، حاجی محمد حسن محمدشہی، سید حسین شاہ، میر سعید احمد محمدشہی، میر عبداللہ جان محمدشہی، فضل محمدشہی اور ملک مقبول محمدشہی بھی موجود تھے۔ شرکاء نے قبائلی و علاقائی معاملات، سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

