موجودہ حالات کے پیش نظر سبی میلے کی تاریخ میں تبدیلی خوش آئند ہے سلیم مرغزانی٬عوامی جان ومال کے تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنایا جاۓ٬میراسلم گشکوری

سبی(رپورٹر)موجودہ حالات کے پیش نظر سبی میلے کی تاریخ میں تبدیلی خوش آئند ہے سلیم مرغزانی٬عوامی جان ومال کے تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنایا جاۓ٬میراسلم گشکوری٬متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ضلعی دفتر میں پشتو نخواہ عوامی پارٹی کے ضلعی صدر مشحر احمد خان لونی کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ضلعی صدر میر سلیم خان مرغزانی٬نیشنل پارٹی بلوچستان کے ضلعی صدر میرمحمداسلم گشکوری٬سنی تحریک کے صوبائی صدر سعداللہ خان باروزئی٬عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء سعید خان خجک٬بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئیر رہنماء ملک سلطان دہپال نے پارٹی کارکنان سمیت پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہاہے کہ موجودہ صورت حال میں سبی میلہ کراناعوام کے ساتھ زیادتی کرنے کے مترادف تھی سبی میلہ کی تاریخ میں تبدیلی عوامی مفاد میں ہوگا موجودہ حالات کے پیش نظر جہاں پورے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں سبی میلہ کا انعقاد عوام کے ساتھ زیادتی اور قیمتی جانوں کے زیاں کا باعث بنے گا آل پارٹی رہنماوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ سبی میلے کے نام پر کرپشن کی مذمت اور ہر پلیٹ فارم پر کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے پر اتفاق ہوا ہے آج سے تمام سیاسی پارٹیاں یک جان ہوکر کرپشن کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے سبی میں ہونے والے اسکیمات٬نوکریوں کی بندربانٹ٬من پسند افراد کو نوازنے کے خلاف تحریک چلائیں سبی کی عوام کے ساتھ ہونے والے ہر ظلم کے خلاف تمام سیاسی پارٹیاں اتحاد واتفاق کے دامن کو تھامے عوامی حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے انکا کہنا تھا کہ سبی میلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے مگر کرپشن کرنے کے لیے سبی میلے کی تاریخ کو مسخ کرکے سبی میلے میں مال مویشی منڈی کے ساتھ اضافی تقریبات کی بنیاد ڈال دی معمولی تقریب پر لاکھوں روپے لٹاۓ جاتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ سبی میلے میں دیگر تقریبات کرنے سے بہتر ہے مال مویشی منڈی کو ترجیح دے کر مالداروں کی حوصلہ افزائی کی جاۓ انہوں نے کہا کہ سبی میلے میں مالداروں کا حق کھیاجارہاہے مالدار سارا سال اپنے قیمتی اوربنایاب جانور کی حفاظت کرتاہے آخر میں انہیں انکے حق سے محروم کردیا جاتاہے جو وضائف دئیے جاتے ہیں جو آٹے میں نمک کے برابر نہیں ہرسال میلے میں کچھی یا لہڑی کے بااثر افراد کے کہنے پر جانور کو سرفہرست رکھ کر محنت کرنے والے مالدار کو مایوس کیاجاتاہے جسکی جتنی مذمت کی جاۓ کم ہے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہونے انکا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنے تمام تر وسائل استعمال کرے سبی میں ٹھیکیداری پر بھتہ خوری٬ٹھیکیداروں کے کام میں رکاوٹ کا فوری نوٹس لیکر بھتہ خوروں اور سرکاری کام میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف موثرکاروائیاں عمل میں لاۓ سبی کے تمام ناکہ جات بحال اور شہر سمیت دیگر آبادی والے علاقوں میں پولیس کی گشت کو یقینی بنایا جاۓ

اپنا تبصرہ بھیجیں