سبی(رپورٹر)اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کاروباری مراکز سمیت اہم شاہراہیں بند نظام زندگی مفلوج٬تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحفظ آئین پاکستان اور 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کیا اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان نے شاہراہوں پر ٹائرجلاۓ دوران احتجاج شہربھر کے تمام کاروباری مراکز سمیت اہم شاہراہیں بند رہیں کاروبار اور شاہراہیں بندش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا شاہراہوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی شہری گھروں میں محسور ہوکر رہ گۓ مظاہرین نے شاہراہوں پر گشت کرتے ہوۓ موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھاۓ شاہراہوں پر ٹولیوں کی شکل میں گشت کیا دوران احتجاج رہنماوں نے احتجاج میں شامل شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ کہاہے کہ 8فروری کے انتخابات میں کروڑوں افراد کا مینڈیٹ چوری کیاگیا ائین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ملک کے سب سے بڑے لیڈر عمران خان پر جھوٹے کیس بناکر جیل میں بند کیا جسکی جتنی مذمت کی جاے کم ہے انہوں نے موجودہ حکومت کو جعلی قرار دے کر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا دوران احتجاج سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گۓ تھے

