کچھی کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈاکو پولیس اہلکاروں سے اسلحہ،موٹرسائیکل اور نقدی چھین کرفرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) کچھی کے علاقے میں پولیس اہلکار ڈاکووں کے ہتھے چڑھ گئے سرکاری اسلحہ موٹر سائیکل نقدی موبائل فون چھین لیے گئے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کچھی ڈھاڈر پولیس تھانے کی حدود دوپاسی پل کے مقام پر نا معلوم مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر پولیس اہلکار اسرار احمد بڑرہ اور انکے ساتھی سے اسلحہ موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے واقعے کے بارے میں مزید تحقیقات ڈھاڈر پولیس کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں