ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح ڈاکو ہندو تاجر سے لاکھوں روپے،موبائل فون چھین کرفرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی اناج منڈی میں مسلح ڈاکووں کی لوٹ مار ہندو تاجر سے لاکھوں روپے نقدی دو موبائل فون ودیگر سامان لوٹ مار کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں نا معلوم مسلح ڈاکو اناج منڈی میں ہندو تاجر منوہر لعل کے دکان میں داخل ہوکر اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے نقدی دو موبائل ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ واقعے پر تاجر برادری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اناج منڈی میں تمام دکانیں بند کرکے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ لوٹی رقم برامدکرکے ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں