ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں موٹر سائیکل چھینے کے دوران ڈکیت گرفتار چھینی گئی موٹر سائیکل اسلحہ ودیگر سامان برآمد کر لیا گیا پولیس کے مطابق صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود میں موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ڈکیت دوست محمد عرف دوسو کا پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد انکو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹر سائیکل اسلحہ گولیاں برآمد کر لی گئیں پولیس کے مطابق گرفتار ملزم قتل ڈکیتی رہزنی ودیگر درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جس سے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

