نیشنل پارٹی رہنماؤں کی پنجگور میں ملاقات، علاقائی مسائل اور امن و امان پر تبادلہ خیال

پنجگور(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ علاوالدین بلوچ نے نیشنل پارٹی کے ضلعی دفتر میں ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ، تحصیل صدر تاج بلوچ سینئر رہنما میجر غلام جان بلوچ اور دیگر عہدیداران و کارکنان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پارٹی امور، علاقائی مسائل، امن و امان اور بجلی کی بندش جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی انفارمیشن سیکرٹری زاہد حسین بلوچ، تحصیل نائب صدر عبدالطیف بلوچ، ضلعی خازن محمد عظیم بلوچ، ضلعی یوتھ سیکرٹری حضوربخش بلوچ، تحصیل خازن نواز بلوچ، تحصیل رابطہ سیکرٹری محمد علی بلوچ، سینئر رہنما الطاف حسین بلوچ، حاجی بشیر احمد، بارڈر بچاؤ تحریک کے نجیب بلوچ اور بی ایس او پجار کے مرکزی رہنما عامر بلوچ ، عارف دوست بلوچ سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں