اوستہ محمد: گرینڈ الائنس کی تقریب، اسیر رہنماؤں کو خراجِ تحسین اور ڈی آر اے کے حل کی یقین دہانی

اوستہ محمد( عابدعلی) اوستہ محمد گرینڈ الائنس اوستہ محمد کی جانب سے مرکزی قائدین و اسیران نصیر اباد ڈویز نصیر اباد ڈویژن کے اعزاز میں گورنمنٹ ڈگری کالج اوستہ محمد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی قائد سجاد حسین رند، گرینڈ الائنس نصیرآباد ڈویژن کے صدر عبداللہ بلوچ، قبائلی رہنما میر سراج خان رند، ضلعی صدر لیاقت علی جمالی، چیئرمین محمد عثمان عمرانی، ضلع جعفرآباد کے صدر طاہر مری، ڈویژنل عہدیدار اصف عمرانی، مقبول احمد عمرانی، نعمت اللہ جمالی، عبداللہ پندرانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران گرینڈ الائنس نصیر اباد ڈویژن کے اسیر رہنماؤں کو پھولوں کے ہار پہنا کر شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سجاد حسین رند، عبداللہ بلوچ، محمد عثمان عمرانی، لیاقت جمالی، مقبول احمد عمرانی، اصف عمرانی، نعمت اللہ جمالی اور عبداللہ پندرانی نے کہا کہ گرینڈ الائنس اور اساتذہ کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں۔
انہوں نے جیل کی سختیاں برداشت کر کے بھی ڈی آر اے کے حق سے دستبردار ہونے سے انکار کیا، جو تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی اور اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 12 فروری تک ڈی آر اے کے مسئلے کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی گرینڈ الائنس اور اساتذہ کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے اور ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اگر گریٹ الائنس کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پھر میدان میں نکل پڑیں گے اور اپنے حقوق حاصل کیے بغیر واپس نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں