پنجگور(این این آئی) پنجگورپولیس نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق پیر کو پنجگور کے علاقے وشاپ رخشان پل کے قریب سے پولیس نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جس کی شناخت سلمان صغری ولد علی دوست کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

