وڈھ،نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما سمیت2افراد کوہلاک کردیا

وڈھ(این این آئی)وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما سمیت2افراد کوہلاک کردیا جس کے بعد وڈھ میں حالات کشیدہ ہوگئے، اتوار کے روز نال کے ایریا میں تین افراد کے قتل کے خلاف وڈھ بازار میں شٹرڈون ہڑتال رہی۔ تفصیلات کے مطابق وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد نے دو مختلف واقعات میں فائرنگ کرکے قبائلی رہنما میر غلام حیدر دولت خانزئی مینگل اورعبدالرحیم ولد عبدالواحد کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔ دونوں واقعات کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور خوف کا عالم ہے جبکہ اتوار کے روز ہندو تاجر سمیت تین افراد کے قتل کے خلاف احتجاجا وڈھ بازار بند رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں