اوتھل پولیس کی بڑی کارروائی، مویشی چور گرفتار، چوری شدہ بکری اور موٹر سائیکل برآمد

لسبیلہ(بیوروچیف) ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر SHO اوتھل یار محمد کمانڈو کی کامیاب کارروائی مویشی چور گرفتار، چوری شدہ بکری مالیتی۔/40,000 روپے و چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر SHO اوتھل یار محمد کمانڈو نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نامعلوم مویشی چوری کے مقدمہ نمبر 11/2026 بجرم زیر دفعہ 379 ت پ تھانہ اوتھل کو ٹریس کر لیا۔دورانِ تفتیش اوتھل پولیس نے ملزم الٰہی بخش ولد گل شیر خان قوم رِند سکنہ گوٹھ میرو خان ضلع اوستہ محمد کو واردات کے بعد پانچ گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا اور گرفتار ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ بکری مالیتی 40,000 روپے برآمد کر لی اس کے علاوہ چوری کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل سپر پاور رجسٹریشن نمبر KLY-0176 بھی برآمد کر لی گئی۔ جس کے متعلق معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ کراچی کے تھانہ گلشنِ معمار کی حدود سے چوری کی گئی ہے۔ اوتھل پولیس نے گرفتار ملزم/موٹر سائیکل لفٹر کے خلاف ایک اور علیحدہ مقدمہ نمبر 12/2026 بجرم دفعہ 411 ت پ درج کرکے ہر دو مقدمات میں مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں