اردو مرکز بحرین کے زیرِاہتمام عظیم الشان عالمی مشاعرہ بیادِ اجمل سراج منعقد ہوا عالمی مشاعرہ تقریب کے مہمانِ خصوصی سفیر پاکستان ثاقب رؤف تھے

سبی(رپورٹر)اردو مرکز بحرین کے زیرِاہتمام عظیم الشان عالمی مشاعرہ بیادِ اجمل سراج منعقد ہوا عالمی مشاعرہ تقریب کے مہمانِ خصوصی سفیر پاکستان ثاقب رؤف تھے عالمی مشاعرے کی صدارت معروف شاعر اور ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کی، مشاعرے کی نظامت پاکستان کے نوجوان شاعر اور اجمل سراجؔ کے فرزند عبدُالرحمٰن مومن نے نہایت خوبصورتی، محبت اور وقار کے ساتھ انجام دی مشاعرہ میں بحرین کے ممتاز سماجی اور کاروباری حضرات کے علاوہ پاکستانی سامعینِ بھی بڑی تعداد میں شریک تھےمشاعرے کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ بھی پیش کی گئی جسکی سعادت شیراز احمدنے حاصل کی مشاعرے کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے اردو مرکز بحرین کی جانب سے خرم عباسی نے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا مشاعرہ میں ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، ڈاکٹر جنید آزر، عُظمی جَون، تہذیب حافی، ڈاکٹر رباب تبسم، خضر سلیم، الماس شبی، سیمان نوید اور عبدُالرحمٰن مومن نے اپنے فکر انگیز اور دل آویز کلام سے سامعین کو مسحور کیا مملکتِ بحرین کے میزبان شعرائے کرام میں احمد عادل، اقبال طارق، ریاض شاہد، اسد اقبال، سعید سعدی اور اویس رسول شامل تھے۔ صدرِ مشاعرہ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم اور دیگر شعرائے کرام نے میزبان شعرا کی شاعری کو سراہتے ہوئے نہ صرف تحسین کی ،بلکہ بحرین میں ہونے والی اس قدر عمدہ اور پختہ شاعری پر خوشگوار حیرت کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں