ڈی پی او صحبت پور کی کرائم میٹنگ، جرائم کی روک تھام اور سخت کارروائیوں کی ہدایت

صحبت پور(رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صحبت پور عبدالحمید PSP نے ضلع میں امن و امان کی بہتری اور جرائم کی مؤثر روک تھام کے سلسلے میں کرائم میٹنگ منعقد کی
میٹنگ میں تمام DSPs، SDPOs، ضلع کے تمام SHO صاحبان اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران سنگین و روایتی جرائم کی روک تھام، اشتہاری و روپوش ملزمان کی گرفتاری، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت اور تھانہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے، عوام کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے، پولیس ڈسپلن برقرار رکھنے اور ڈیوٹی میں حاضری و ذمہ داری کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ایس پی صاحب نے واضح کیا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں