سبی(رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی اور ونگ کمانڈر کرنل زبیر نے گزشتہ روز بی ایس ڈی آئی فیز۔2 کے ترقیاتی منصوبوں کے تحت ٹینڈرز کی اوپننگ کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) اور لوکل گورنمنٹ کے دفاتر کا دورہ کیا۔سب سے پہلے محکمہ پی ایچ ای کے دفتر میں ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کھولے گئے، جہاں ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای شہزادہ فرخ بلوچ، ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن خادم حسین چانڈیو متعلقہ افسران اور سرکاری کنٹریکٹرز موجود تھے۔ اس موقع پر ٹینڈرز کی اوپننگ شفاف طریقہ کار کے تحت عمل میں لائی گئی، جس میں پہلے ٹھیکیداروں کی ٹیکنیکل دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی، بعد ازاں فنانشل بڈز کھولی گئیں۔ قواعد و ضوابط کے مطابق کم ترین بولی دینے والے ٹھیکیدار کو منصوبہ الاٹ کیا گیا۔اسی طرز پر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور بی اینڈ آر کے منصوبوں کے ٹینڈرز کی اوپننگ بھی ایکسین نعمان رئیسانی کی سربراہی میں شفاف انداز میں مکمل کی گئی۔ اس موقع پر موجود ٹھیکیداروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام مراحل افسران اور کنٹریکٹرز کی موجودگی میں انجام دیے گئے، جس سے اعتماد اور شفافیت کو فروغ ملا۔ ٹھیکیداروں نے شفاف ٹینڈرنگ کے عمل پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا ڈپٹی کمشنر سبی کا کہنا تھا کہ تمام ٹھیکیدار اپنا کام بروقت مکمل کرلیں آفیسران تین دن کے اندر ورک آرڈر جاری کریں تاخیر اور غیر معیاری ناقص مٹیریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کی جاۓ گی

