پنجگور(این این آئی) بارڈر بچاؤ تحریک پَنجگْور کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پیر کے روز کمانڈنٹ پَنجگْور رائفل ظفر اقبال کے ساتھ ایک اہم ملاقات ہوئی تھی اس ملاقات میں آل پارٹیز کے چیئرمین، پَنجگْور کی تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان،انجمن تاجران۔ بارڈر بچاؤ تحریک علاقائی معززین اور کار وباری حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی ترجمان نے کہا پنجگور کے تمام جملہ مسائل زیر بحث رہے خصوصا امن و امان اور بارڈر کے مسائل پر تمام معززین نے بہت زور دیا انہوں نے کہا امن امان کی بحالی کیلئے چوروں اور ڈاکووں کے خلاف انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت قانونی کارروائی کریں اور چند ایسے لوگ بھی ہیں جو کالے شیشے والے گاڑیوں میں گھوم کر عوام کو بلاجواز تنگ کرتے ہیں اِن لوگوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کرکے امن امان کو برقرار رکھیں وفد نے کہا ہمارا واحد زورگار بارڈری روزگار ہے لہذا نوبت لسٹ کو 50% سے بڑھا کر جلد 100% کردیا جائے۔ اور جن لوگوں کا نادرہ ویریفکیشن نہیں ہوا ہے انہیں ویریفکیشن کا ایک اور موقع دیا جائے صابر،عابد،زاکر،باسط کے ناموں سے منسلک اسٹیکرز کو بحال کیا جائے۔ سال نو کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی تمام سکولوں کو فعال کیا جائے۔گرین انشیٹیو پروگرام میں جن لوگوں نے فارم جمع کی ہے اْنکو عملی جامع پہنائی جائے۔ جن لوگوں کے اسٹیکر کسی مسلے کی وجہ سے بلاک ہوئے ہیں ویریفکیشن کرکے دوبارہ بحال کیاجائے۔ راہی نگور۔ گوارگو۔ کاٹگری۔پل آباد۔ جائین پروم کے لوگوں کو بارڈر جانے کی اجازت دی جائے۔ترجمان نے کہا آج کی ملاقات بہت مثبت اور خوشگوار رہا کمانڈنٹ ظفر اقبال صاحب نے وفد کو یقین دلایا کے امن امان ہماری اوّلین ترجیح ہے ان شااللہ ہم اور ضلعی انتظامیہ اپنی پوری کوشش جاری رکھیں گے کہ علاقے کا امن بہتر سے بہتر ہو کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اگر کسی نے قانون توڑا اور عام عوام کو بلا جواز تنگ کیا اور امن امان خراب کرنے کی کوشش کی اْسکے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔ ظفر اقبال صاحب نے کہا روزگار دینا بھی ہماری زمہ داری ہے چونکہ نوبت لسٹ بڑھانا صرف میرے ہاتھ میں نہیں ہے میں بالائی سطح پر رابطے میں ہوں تاکہ جلد اسکینرز لگ جائیں اور نوبت لسٹ 100% تک بحال ہوجائے اور جن علاقوں کے نوبت لسٹ عارضی طور پر بند تھے آج کے بعد پہلے کی طرح جن لوگوں کا نام لسٹ میں شامل ہوں گے وہ بارڈر جاسکتے ہیں اور اسی دوران جن لوگوں کے ٹرف ضائع ہوچکے ہیں وہ اپنا نام بمعہ ولدیت۔ اسٹیکر نمبر۔ شناختی کارڈ نمبر۔ نوبت لسٹ کا تاریخ اپنے گاؤں کے کسی زمہ دار کے پاس لسٹ کروائیں بعد میں وہی لسٹ بارڈر بچاؤ تحریک کے پاس جمع کریں تاکہ جوں ہی لسٹ ہیڈکوارٹر کو موصول ہوگی لوگوں کا ضائع شدہ ٹرف دوبارہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا نادرہ ویریفکیشن نہیں ہوا ہے وہ ہیڈکواٹر میں آکر اپنا ویریفکیشن کروائیں۔ اور جن لوگوں کے اسٹیکر کسی وجہ سے بلاک ہوے ہیں وہ اپنی درخواست۔ شناختی کارڈ کاپی۔ اسٹیکر نمبر۔ یوسی۔فون نمبر بارڈر بچاؤ تحریک کے پاس جمع کروائیں تاکہ وہ ہیڈکوارٹر پہنچائیں پھر اْن لوگوں کا بھی مسلہ حل کردیں گے کمانڈنٹ پنجگور ریفل ظفر اقبال نے کہا میری دلی خواہش ہے کہ ہم ہر شعبے میں اپنی زمہ داری پوری کرکے ایک مثبت کردار آدا کریں چاہے تعلمی ادارے ہوں یا صحت کا شعبہ ہو، روزگار ہو،امن امان ہو،بازار کا مسئلہ ہو، زمینداروں کے ساتھ تعاون ہو ہمہ وقت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

