سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی کا بلوچستان بار کونسل کے عہدیداروں کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر اظہارتشویش

کوئٹہ(این این آئی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر و سینٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے بلوچستان بار کونسل کے بعض عہدیداروں کے غیر ذمہ دارانہ روئیے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مبینہ طور پر وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل کا ایک آڈیو وائس لیک ہوا جس میں وہ اپنے کسی اہل کار کو پْرانی تاریخوں میں جعلی ڈاک نمبر تلاش اور خود ساختہ لیٹر تیار کرنے کی بابت ہدایات دے رہا ہے جو اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے ایک وکیل اور معتبر منصب دار شخص کے لائسنس کو معطلی سے متعلق جعلی دستاویزات بنانے سے متعلق ہے اس وائس اور متعلقہ دونوں اشخاص جس کو فون کیا گیا ہے ان کے موبائل قبضے میں لیکر اس کی فرانزک تحقیقات کرائی جائے تاکہ بار کونسل کا تقدس پامال ہونے سے بچ سکے اور جس کا جو کردار ہے اس کو بے نقاب کیا جائے اس واقعے کے محرکات کے نتائج و حقائق سے وکلاء و عدالت عالیہ کو آگاہ کیا جائے تاکہ ایسے فراڈ و دھوکہ دہی میں مجرمانہ کردار ادا کرنے والے ایسے اداروں میں براجمان نہ ہو سکیں چیئرمین بلوچستان بار کونسل ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان و چیئرمین ڈسلپنیری کمیٹی جج کورٹ اس کا فوری نوٹس لیں ایسے عہدیداروں کو فوری طور پر معطل کرکے کاروائی کا آغاز کیا جائے تاکہ وہ اس پر اثرانداز نہ ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں