اوتھل (این این آئی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وندر میں ہونے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں اوتھل کی تین قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سینئر صحافی عزیز لاسی، سینئر صحافی عمر لاسی کی پوتی اور نوجوان وقار احمد بنگش کے المناک انتقال پر ازحد رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔جام کمال خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ان افسوسناک ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع نہایت دردناک اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے، جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم عزیز لاسی ایک کہنہ مشق، بااصول اور ذمہ دار صحافی تھے۔ جنہوں نے صحافت کے شعبے میں گرانقدر خدمات انجام دیں اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔جام کمال خان نے صحافی عمر لاسی کی کمسن پوتی اور پٹھان برادری کینوجوان وقار احمد بنگش کے انتقال پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اور کم عمری میں جانوں کا ضیاع نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیئے ایک عظیم سانحہ ہے۔وفاقی وزیر نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو یہ المناک صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور استقامت عطاء کرے۔

