وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار احمد ضیاء کو سن کوٹہ پر والد کی جگہ پر نوکری دلوا دی گئی

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار احمد ضیاء کو سن کوٹہ پر ان کے والد کی جگہ پر نوکری دلوا دی گئی درخواست گزار احمد ضیاء نے بتایا کہ ان کے والد ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ میں ملازم تھے۔دورانِ ملازمت ان کی وفات ہوئی۔تو انہوں نے سن کوٹہ پر والد کی جگہ نوکری کے لیے درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔بلآخر مجبور ہو کر انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو ان کے والد کی جگہ پر سن کوٹہ پر نوکری دی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو ان کے والد کی جگہ پر نوکری دے دی۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں