کوئٹہ(این این آئی) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ شیخ زاہد ہسپتال کوئٹہ میں بیگم کلثوم نواز پیڈز کارڈیالوجی بلوچستان کا سنگ بنیاد رکھنا ایک نیک اقدام ہے جو کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ایک فراخدلانہ تحفہ ہے۔ اس سے ہمارے عوام بالخصوص معاشی طور پر نآسودہ لوگوں کی دہلیز پر معیاری صحت کی دیکھ بھال لائے گا۔ یہ ہمارے صوبے میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو بہتر بنانے کیلئے عوام دوست عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شیخ زاہد ہسپتال کوئٹہ میں بیگم کلثوم نواز پیڈ کارڈیالوجی ونگ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔ اس موقع پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمنٹرینز اور ڈاکٹرز اینڈ پیرامیڈیکل اسٹاف بھی موجود تھے۔گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم اپنے خیر خواہوں کی ہمدردی اور بشر دوستی کو قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے یہ خصوصی تعاون کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ یہ تعاؤن بیشمار مریضوں کو راحت بخشے گا اور یہ یہاں کے مخیر حضرات کو غریب اور نادار لوگوں کی بیلوث خدمت کی ترغیب بھی دیگا۔

